![]() |
پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام)پرائیوٹ سکول کے تالے توڑ کر نامعلوم چورکرسیاں اور میز لے گئے۔تھانہ سٹی پتوکی نے مدعی کی درخواسٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی پرانی منڈی پرامونٹ ہائی سکول(پرائیوٹ) کے گذشتہ رات نامعلوم چور تالے توڑ کر 15 ہزار مالیت کی کرسیاں اور میز چوری کر کے لے گئے۔ پرنسپل سکول محمد آصف کی درخواست پر تھانہ سٹی پتوکی نے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی
پھول نگر(میرا پتوکی ڈاٹ کام)تھانہ سٹی پھول نگر کے چوری کے مقدمہ کا فیصلہ،جرم ثابت ہونے پر 1ملزم کو 4ماہ قیدکی سزا۔ مذید تفصیلات کے مطابق جوڈیشنل مجسٹریٹ پتوکی مس شازیہ چیمہ نے تھانہ سٹی پھول نگر کے مقدمہ چوری کا فیصلہ سنایا۔ محلہ گلشن آباد پھولنگر کے رہاشی مدعی رانا محمد سرور کے ملزم یاسر علی نے 2 موبائل اور 3 ہزار روپے نقدی چوری کئے تھے جس کا مقدمہ تھانہ سٹی پھولنگر نے درج کیا تھا۔ جرم ثابت ہونے پر ملزم یاسر علی کو 4 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
پتوکی(میراپتوکی ڈاٹ کام)نامعلوم چور سول کورٹ کے سامنے سے نائب کورٹ کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ سٹی پتوکی نے مدعی کی درخواست پر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی سول کورٹ کے سامنے سے نائب کورٹ محمد وارث کی نئی ہونڈا موٹر سائیکل نامعلوم چور تالہ توڑ کر لئ گئے۔ تھانہ سٹی پتوکی نے مدعی کی درخواست پر کارروائی شروع کردی۔
پھول نگر(میراپتوکی ڈاٹ کام)5مسلح افراد گن پوائنٹ پر خاتون خانہ کو اغوا کر کے لے گئےتھانہ صدر پھول نگر نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی باز یابی کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے تاحال کوئی بازیابی نہ ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق پھول نگر کے نواحی گاؤں بونگے بلوچاں کے رہاشی کسان عبدالرحمان کے گھر ملزم عبدالرزاق، مشتاق اور تین نامعلوم آئے اور گن پوائنٹ پر میری بیوی(ن) بی بی کو سفید کار میں اغوا کر کے لے گئے۔ تھانہ صدر پھول نگر نے مقدمہ درج کر کےمغوی کی بازیابی کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیئے تاحال کوئی بازیابی عمل میں نہ لائی جاسکی۔
فاطمہ میموریل فری ڈسپنسری میں غریب عورتوں کو ورغلا کر زچہ وبچہ کا غلط آپریشن کرنے کی وجہ سے ایک بچہ مار ڈالا۔ تفصیلات کےمطابق ایل۔ایچ۔ ڈبلو فوزیہ اور ڈسپنسر محمد افضل نے فاطمہ میموریل کے نام پر فری ڈسپنسری بنا رکھی ہے جہاں پر غریب عورتوں کا خود ہی آپریشن کر دیتے ہیں اور ہزاروں روپے فیس وصول کرتے ہیں دو دن قبل انہوں نے ایک غریب عورت کا پیدائش سے قبل ازوقت 8000روپے کی خاطر آپریشن کر ڈالا جس کی وجہ سے بچہ موقع پر ہلاک ہو گیا۔ زچہ کے بھائی کے مطابق اس یل۔ایچ۔ڈبلیو اور ڈسپنسر محمد افضل نے دایاں چھورڈ رکھی ہیں جو غریب عورتوں کو بہلا پھسلا کر ان کی ڈسپنسری لے آتی ہیں جہاں ان کا کیس سریس بتا کر ان کا خود ہی آپریشن کر دالتے ہیں۔ لوگوں نے پریس کلب پتوکی کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ ان کے کلینک کو سیل کر کے ان کےقانونی کارروائی کی جائے۔