![]() |
پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام)شہر اور گردو نواح کی مساجد میں شب بارات نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی۔ ہزاروں فرزندان توحید نے مساجد اور گھروں میں شب بیداری کی اور رو رو کر بارگاہ رب العزت میں اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔ شب بارات کے بڑے بڑے اجتماعات کااہتما م ہوا۔ مقررین نے اس موقع پر شب بارات کی اہمیت اور غرضی ٔ اغایت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ زندگی کی مہلت جانتے ہوئے فوری اپنا محاسبہ کرنا چاہیے تا کہ ہماری مشکلات، پریشانیاں اور قدرتی آفات کا خاتمہ ہو۔ اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی، استحکام، خوشحالی، امن و امان اور بہتری کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ لوگوں نے شب بارات کے موقع پر پاکستان میں نظام اسلام کے نفاذاور نیک صالح قیادت کے حوالے سے بھی خصوصی دعائیں کیں۔
پھول نگر(میرا پتوکی ڈاٹ کام)ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج ڈاکٹر عارف مشتاق کی پھول نگر میں کھلی کچہری۔صحافیوں اور سائلوں نے پولیس کے ناروا سلوک، عدم تعاون اور جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کے خلاف شکایات کا ڈھیر لگا دیا۔چوری شدہ مال کی مکمل برآمدگی امریکہ اور برطانیہ میں بھی نہیں ہوتی، لوگوں کو فوری انصاف کی فراہمی اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کروں گا ڈی آئی جی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تھانہ صدر پھول نگر میں دی آئی جی کی آمد پر شہری شیر بہادر ڈوگر نے ڈی پی او قصور پر جرائم پیشہ عناصر کی مدد اور ماتحتوں کو کاروائی سے روکنے کی بات کر کے کچہری میں موجود لوگوں کو مبہوت کر دیا۔ پریس کلب کے صدر زاہد منہاس نے شہر میں منوں کے حساب سے منشیات کا ذمہ دار پولیس کو قرار دیتے ہوئے کئی حقائق بے نقاب کیے اور شہر میں اس کی فروخت کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔ رانا اختر خاں نے سرائے مغل میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کا ذمہ دار ایس ایچ او سرائے مغل کو ٹھہراتے ہوئے کاروائی کا مطالبہ کیا۔ دیہاتی طارق محمود نے الزام عائد کیا کہ اس کے ساتھ ڈکیتی کے ملزموں کی سرپرستی انسپکٹر اشرف بُگری کر رہا ہے اسے گرفت میں لایا جائے۔ شیر پور کے حاجی شریف اور پھول نگر کے شوکت خانزادہ نے بھینسوں کی چوری کے معاملے میں پولیس کے عدم تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لاکھوں روپے کے قیمتی جانور چوری ہو چکے ہیں جس پر ڈی آئی جی نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جس پر شوکت نے کہا کہ دو سال سے کوشش ہی ہو رہی ہے ۔ اس پر ڈی آئی جی نے کہا کہ اگر آپ ہمارے کام میں مداخلت کریں گے تو ہم کوشش بھی ترک کر دیتے ہیں۔ شہناز بی بی نے اپنے انتیس دن کے بچے کے اغوا پر پولیس کی عدم دلچسپی اور بے حسی کا دردناک انداز میں تذکرہ کر کے کچہری کا ماحول سوگوار کر دیا۔ بگھیانہ کے اختر رشید نے کہا کہ انہوں نے پولیس کی مدد کرتے ہوئے ایک اشتہاری گرفتار کرایا جس کو مقامی پولیس نے نقدی لے کر مہمان بنا لیا اور بعد میں با عزت فرار کرا دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ معاشرتی بگاڑ اس قدر زیادہ ہے کہ پولیس کی نہایت کم نفری سے ماحول کو بہتر بنانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ پولیس کے نا اہل اور کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جا رہی ہے تا ہم معاشرے میں امن و امان کے قیام اور حالات کی بہتری کے لیے شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے۔

پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام)میرا پتوکی ڈاٹ کام نے جب ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماں کو آہینہ دیکھایا تو برا مان گئے۔ اور قسم کھائی کے میں بجلی چورں کے خلاف نہ تو کوئی ایکشن لوں گا اور نا ہی کوئی مقدمہ درج کرواوں گا۔ آپ جو کرنا چاہیں کر لیں۔ اس سلسلے میں میرا پتوکی ڈاٹ کام ویب ٹیم نے بجلی چورں کے خؒلاف فوٹیج بنائی جو کہ ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماں کی سرپرستی میں ہو رہی تھی اور ان سے ماہانہ منتھلیاں وصول کر کے اور اضافی یونٹ غریب اعوام کے بلوں میں ڈال دیتا تھا۔ جب ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماں کو اس سلسلے میں کہا گیا تو یہ بار بار یہ ہی موقف اختیار کرتے کے میں نے ایف۔آئی۔آّر درج کروا کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کے کنکشن کٹوا دیے ہیں جب کے ایسا کچھ بھی نہ ہوا۔ جب ایکس۔سی۔این کو کہا گیا تو وہ بھی ٹال مٹول کر گئے۔ اس کے بعد میرا پتوکی ڈاٹ کام ویب ٹیم نے بجلی چوروں کی ویڈیوز اور نیوز اعلیٰ احکام کو بھیج دی۔ اس کے بعد ایس۔ڈی۔او ملک سلیم الزماں نے اپنا تبادلہ پتوکی سے پھول نگر کروا لیا۔ اب اس کی جگہ پر نئے ایس۔ڈی۔او تشریف لے آئے ہیں جب ان سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے اب چارج سنبھال لیا ہے مجھے دو دن کا ٹائم دیں میں سب کنیکش کاٹ دوں گا۔
پھول نگر (میرا پتوکی ڈاٹ کام) پھول نگر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک جبکہ 2 افرار ہونے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق پھول نگر مین جمبر اڈے پر تھانہ صدر پھول نگر نے عوامی اطلاع پر چھاپہ مارا اور پولیس کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں جوابی فائرینگ سے 2 نامعلوم ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ڈی۔ایس۔پی پتوکی کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو جاوید اور مشتاق ہیں باقی ڈاکوؤں کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔