![]() |
سرائے مغل(میرا پتوکی ڈاٹ کام) نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا، لاش برآمد ۔تفصیلات کے مطابق ہلہ کے رہاشی ریاض منہس کے نوجوان17سالہ بیٹے تنویر منہیس کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔اور نا معلوم افراد کے خلاف تھانہ سرائے مغل میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تنویر کے والد ریاض منہیس نے میرا پتوکی ڈاٹ کام کے نمائندہ کو بتایا کہ میرا بیٹا کل شام 4 بجے سے اچانک غائب ہو گیا جس کی ہم نے بہت تلاش کی مگر ہمیں نہ مل سکا جبکہ آج دوپہر 2 بجے میرے بیٹے کی لاش کماد کی فصل سے برآمد ہوئی۔ جس کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پتوکی ہسپتال لایا گیا جہاں اللہ وسایا نہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا اور اپنی رپورٹ میں کہا کہ بچے کو کسی تیز دھار آلہ سے بے دردی سے قتل کیا گیا ہے اور اس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے اور ہاتھ کا ایک ناخن بھی نہیں ہے۔
پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام)سیلاب اور رمضان المبارک کے حوالے سے تحصیل بھر کے افسران کا اجلاس،عوام الناس نے شکایات کے امبار لگا دیئے۔ اجلاس میں ٹی۔یم۔او پتوکی رانا ادریس، (ٹی۔ایچ۔قیو) ایم۔آئی۔ایس پتوکی ڈاکٹر مسعود طارق، ڈی۔ڈی۔اہ سوشل ولیفیر پتوکی صغیر احمد تحصیل دار محمد اسعد لالی، ایس۔ڈی۔او واپڈا تنویر احمد، انمن تاجران پتوکی کے صدر حاجی رانا ممتازعلی خاں اور سماجی تنظیموں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اعوام نے کہا کہ چینی آٹا اور دالوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ ہر بھر میں ایک ریٹ لسٹ آوازاں نہیں ہے بلکہ ہر کوئی اپنی من مرضی کر رہا ہے۔ تاجروں نے ماہ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اشیا خودنوش مارکیٹ سے غائب کرنا شروع کر دیں ہیں۔ اس موقع پر واپڈا اہلکاروں نے اس بات کی یقین دہانی کراوئی کہ رمضان المبارک میں سحری اور افطار کے اوقات میں لورڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی اور کوشش کی جائے گی کہ کم از کم بجلی بند ہو سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے چندے کا اعلان بھی کیا گیا۔ اس موقع پر انمن تاجراں کے صدر نے کہا کہ اعوام الناس بھی انتظامیہ سے یہ امید کرتی ہے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر عوام کی مدد کریں۔اور تاجر بھی انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں۔ غیر معاشرتی فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور نہ ہی کسی کو ڈسلپن توڑنے کی اجازت ہو گی ۔ اجلاس میں تحصیل بھر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
پھولنگر(میرا پتوکی ڈاٹ کام)غریب محنت کش سے لائن مین نے 14 ہزار رشوت لیکر جعلی میٹر لگوادیا۔ جبکہ دوسرے ملازمین نے بوگس ہونے پر میٹر اتار دیا۔ ایکس۔ای۔این پھولنگر نے لائن مین کے خلاف انکوائری لگا دی محنت کش کے اہل خانہ کا واپڈا دفتر کے سامنے شدید احتجاج کہ کرپٹ لائن مین کو معطل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے محلہ طاہپر کالونی کے رہائشی غریب محنت کش محمد اسلم سے لائن مین اعجاز احمد سٹی سب ڈویژن پتوکی نے 14 ہزار روپے رشوت لے کر ایک جعلی میٹر لگا دیا۔ چند دن بعد ملازمین آئے اور جعلی میٹر اتار لیا۔ جس پر اہل خانہ نے واپڈا دفتر کے سامنے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ لائن مین کو معطل کر کے گرفتار کیا جائے جس نے 14 ہزار روپے لائن سپرئینڈیٹ اشتیاق کو دے دئے ہیں میرے پاس ایک روپیہ بھی نہیں ہے اس سلسلے میں جب میرا پتوکی ڈاٹ کام نے ایکس۔ ای۔ این واپڈا پھول نگر محمد انور چوہدری سے بات کی تو اس نے کہا کہ میرے پاس انکوئری آگئی ہے میں کسی بھی کرپٹ اہلکار کو برداشت نہیں کرونگا۔ فوا وہ کوئی بھی ایس۔ڈی۔او ہو یا لاہن مین کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
پولیس کا چھاپہ 1 شراب پروش گرفتار،10لیٹرشراب برآمد تھانہ سٹی پتوکی نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی مزید تفصیلات کے مطابق پتوکی آدھن روڈ پر گزشتہ رات پولیس نے چھاپہ مارا اور ایک شراب فروش جاوید عرف گینگ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔