![]() |

پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام) میرا پتوکی ڈاٹ کام ویب ٹیم کی جانب سے قوم کو ماہ رمضان مباک ہو۔ اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیے گا۔
پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ پتوکی نواہی گائوں سے شہر سودا سلف لیکر واپس آنے والے سے 5 مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر 12ہزار کی نقدی اور 2 موبائل سیٹ چھین کر فرار ہو گئے تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گائوں واں آدھن کا رہائشی محمد رمضان پتوکی سے سوداسلف لیکر واپس گائوں جارہا تھا تومین روڈ پر 6مسلح افراد محمد اشفاق،کامران ،امتیاز،قربان اور محمد اسلم نے گن پوائنٹ پر روک کر 12ہزار کی نقدی اور2 موبائیل سیٹ چھین لئیے جس پر تھانہ صدر پتوکی نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے
پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ ڈی پی او قصور نے آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایات پر قتل، اقدام قتل ،ڈکیتی اور راہزنی کرنے والی گینگ کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی پتو کی کو خصوصی ٹاسک دیا ۔ڈیٓ ایس پی عبدالقدوس بیگ نے ایس ایچ او حاجی اکرم تھانہ سرائے مغل کی سربراہی میں ٹیم ٹشکیل دی۔ مزکورہ ٹیم نے کامیاب اپریشن کرکے گینگ کے سربراہ برکت عرف علی شیر ساکن کوٹ صدیق ،محمد یعقوب عرف کالی ۔یاسر ولد شفیع کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل30بورتین عدد اورمال مسروقہ 4500 روپے برآمد کر لیئے ۔ڈی پی او قصور اور ایس پی انویسٹی گیشن نے ان کی کار کردگی کو سراہا اورتعریفی اسناد اور نقد انعامات کا اعلان کیا ہے۔
پھول نگر (میراپتوکی ڈاٹ کام)چارہ کاٹنے کے لیے جانے والا چار معصوم بچوں کا باپ واپڈا کی نا اہلی کاشکار ہوکر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اس سے قبل بھی کئی بھینسیں اور ہزاروں من گندم بھی جل کر تباہ ہو چکی ہے۔ ور ثائ نے واپڈا کی بے حسی کے خلاف ملتان روڈ پرٹائر اور لکڑیاں جلا کر دو گھنٹے تک احتجاجی مظاہرہ کیا۔D.S.Pپتو کی کیذمہ داران کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی پر عوام نے احتجاج ختم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں شیر پور کا محنت کش محمد اقبال اپنے گھر کے قریب اپنی بھینس کے لئے چارہ کاٹنے گیا تواسی دوران ہائی پاور مین لائن 132KVنے اسے اپنی طرف کھینچ لیااور کئی فٹ اونچا لے جا کر ایک دھماکے کے ساتھ نیچے پھینک دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا گاؤں والوں نے واپڈا کی بے حسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقتول کی نعش ملتان روڈ پر رکھ کر واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ ڈی، ایس، پی پتو کی نے موقع پر پہنچ کر مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ اس وقوعہ کے ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ ورثائ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس سے قبل بھی محکمہ واپڈا کو بھینسوں کے جلنے اور ہزاروں من کھڑی گندم کی فصل جل جانے کی اطلاع دی جا چکی ہے مگر واپڈا کے اہلکاروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ مرحوم دومعصوم بیٹوں اور دوبیٹیوں کا واحد کفیل تھا ۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی۔ مقتول کے بھائی صفدر کی درخواست پر اسسٹنٹ انجینئر سب ڈویژن پھول نگر، جی ایس او گرڈ اسٹیشن کوٹ لکھپت لاہور، لائن سپرنٹنڈنٹ اسسٹنٹ انجینئرپھول نگر اور انچارج گرڈ اسٹیشن کے خلاف زیر دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔