Filed Under (Pattoki News) by merapattoki on 24-08-2010
پتوکی ﴿میراپتوکی ڈاٹ کام﴾پتوکی رمضان بازار میں ناقص اشیا ئ خورد نوش پر عوام الناس کا بائیکاٹ ، درجنوں افراد کا پریس کلب پتوکی کے سامنے شدید احتجاج ، تفصیلات کے مطابق پتوکی میں مختلف دیہاتوں سے آئے ہوئے صارفین نے ناقص اشیائ خورد پر رمضان بازار کا بائیکا ٹ کر دیا ۔ ڈیفنس آف ہیومین رائٹس پاکستان کے صدر راحیل اسلم کی زیر قیادت پریس کلب پتوکی کے سامنے شدید احتجاج کر تے ہوئے بتایا کہ رمضان بازار میں عام شہریوں کو مہنگے داموں چیزیں فروخت کی جارہی ہیں ناقص چیزوں کو امپورٹڈ کہہ کر فروخت کیا جا رہا ہے گوشت لاغر جا نوروں کا اور اوپر سے پانی ملاکر فروخت کیا جا رہا ہے اور سرکار ی ریٹ سے 30 روپے مہنگا فروخت کیا جا رہا ہے ، اس سلسلے میں جب قصابو ں سے بات کی گئی تو انہوں نے بتا یا کہ ہم ہر روز انتظامیہ کو 200سو روپے فی دکان دیتے ہیں اس لیے جیسا مرضی گوشت فروخت کر یں ۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈیفنس آف ہیو مین رائٹس کے صدر چوہدری راحیل اسلم نے کہا کہ انتظامیہ خود ناقص اشیا ئ فروخت کر روا رہی ہے ۔ ناقص آٹا اور غیر میعاری گوشت کی وجہ سے درجنوں افراد پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں اور متعدد افراد سول ہسپتال پتوکی میں زیر علاج اس سلسلے میں جب ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو پتوکی محمد رفیق سے بات کی گئی تو انہوں نے بتا یا کہ میں ہر ممکن کوشش کر رہا ہو ں نظام کو بہتر کیا جا ئے میں نے تمام سٹاف کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ناقص گوشت ، آٹا ، اور باسی سبزیاںفروخت کرنے والوں کے خلاف مناسب کاروائی کی جائے ۔
Filed Under (Pattoki News) by merapattoki on 23-08-2010
پتوکی﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایم اے کی کلاسوں کے لیے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ منظور ہو گئی ہے یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے الحاج چوہدری امجد علی میو ایڈووکیٹ نے پی پی کے کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی کہ گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی خصوصی کاوشوں سے ایم اے کی کلاسوں کا اجرائ اور گرانٹ منظور کروانے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیاگیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی کی حکومت بر سر اقتدار آتی ہے تو عوام کے تعمیری کام بے شمار کروائے جاتے ہیں ۔ انشائ اللہ میںاپنے حلقہ کے عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ عرصہ دو سال میں پورے کروائے ہیں اور بقایا تین سال کے عرصہ میں پورے کرائوں گا۔انہوں کہا کہ ہم بھٹو خاندان کی لازوال قربانیوں اور کار کنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیںاور ان کی قربانیاں کبھی نہیں ضائع جانے دیں گے ۔جبکہ ہم اپنے قائد شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو ہر طرح کامیاب کریںگے ۔ اور شہید بھٹو کا نام زندہ رکھیں گے ۔
Filed Under (Pattoki News) by merapattoki on 20-08-2010
پھول نگر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پھول نگر آتشیں اسلحہ سے مسلح سات نا معلوم ڈاکوؤں نے سرشام روڈ بلاک کر کے گن پوائنٹ پر گزرنے والے انیس کے قریب افراد کو ہاتھ پاؤں باندھ کر نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونز اور قیمتی پارچات سے محروم کر دیا۔ بروقت بار بار اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی۔ مسجد میں اعلان کے بعد ڈاکو موقع سے فرار۔ گاؤں والوں نے آ کر بندھے پوئے افراد کو رہا کیا۔تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل شام ساڑھے آٹھ بجے نواحی گاؤں خانکے موڑ روڈ پر نامعلوم ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر گن پوائنٹ پر لوٹ مار شروع کر دی اور سوزوکی پی کپ نمبری LES-1209 پر گزرنے والے رانا امجد اور رانا اسلم کو مزاہمت پر شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بارہ ہزار روپے نقدی، دو عدد موبائل فون اور طلائی انگھوٹھی چھین لی۔ جبکہ فلنگ اسٹیشن پر نماز تراویح پڑھانے کے لیے جانے والے حاٰظ ساجد حسین کے ہمراہ مدثر، فیصل اور ایوب وغیرہ کو بھی اپنا سب کچھ گنوانا پڑا۔ اسی طرح فیکٹری سے واپس آنے والے ملازمین عابد، ارشد، اسحاق وغیرہ کے ساتھ ساتھ گاؤں میں آنے والے پیدل مہمانوں کو بھی لوٹ لیا گیا۔ بر وقت پتہ چل جانے پر اہل گاؤں نے چوکی انچارج جمبر افتخار جوئیہ کو متعدد بار ہونے والی واردات کے متعلق فون پر آگاہ کیا جس نے موقع پر آنے کی بجائے گاؤں والوں کو جواب دے دیا کہ ہماری گاڑی خراب ہے ہم نہیں آ سکتے۔
Filed Under (Pattoki News) by merapattoki on 19-08-2010
پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ انتظامیہ کی ناقص منصو بہ بندی اور نااہلی پر عوام الناس نے رمضان بازار کابا یئکاٹ کر دیا ۔شہر کی تین بڑی سماجی تنظیموں کا رمضان بازار میں ناقص اور مہنگی اشیائ فروخت کرنے پر دوسرے روز بھی پریس کلب پتوکی کے سامنے شدید احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق پتوکی رمضان بازار میں حکومتی دعوئوں کے باوجود خوردونوش کی اشیائ ناقص اور مہنگی ہونے پر پتوکی کی تین بڑی تنظیموں ﴿یوتھ ونگ سو سائٹی،ہیومن رائٹس آف ڈیفنس اور مملی مفادات مشترکہ مشن پاکستان﴾کی زیر قیادت عوام الناس کی بڑی تعداد نے پریس کلب پتوکی کے سامنے شدید احتجاج کیا اور بتایاکہ ر مضان المبارک میں عوام کو کنٹرول ریٹ پر خوردونوش کی سستی اور معیاری ا شیائ کی فراہمی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ملی مفادات مشترکہ مشن کے چیئرمین حکیم زادہ سلیم منور نے بتایا کہ ڈی ڈی او آر کی ملی بگت کی وجہ سے کہ کئی دکانوں پر ریٹ لسٹ اویزاں نہیں ہیں بلکہ نا جائز منافع خوروں نے خود ساختہ لسٹیں آویزاں کی ہوئی ہیں جبکہ قصاب لاغر اااور بیمار جانوروں کا گوشت پانی ملا کر مہنگا فروخت کر رہے ہیں جس روز ہ دار مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں جبکہ ڈی ڈی او آر اپنا حصہ کے عوض خاموش تماشائی بنا ہوا ہے دکانداروں نے صحافیوں کو بتایا کہ انتظامیہ روزانہ بھتہ وصول کرتی ہے اس لئے ہمارا کوئی کچھ نہیں بھگاڑ سکتا مظاہرین نے وزیر اعلی سے فوری کارائی کا مطالبہ کیا ہے جب اس سلسلہ میں جب ڈی ڈی او آر سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ میں بہتری کیلئے کوشش کر رہا ہوں جلد سب تھیک ہو جائے گا۔
Filed Under (Pattoki News) by merapattoki on 19-08-2010
پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ ملی مفادات مشترکہ مشن پاکستان کے چیئرمین حکیم زادہ سلیم منور کی قیادت میں سینکڑوں مظاہرین نے پریس کلب پتوکی کے سامنے ایس ۔ڈی ۔سی واپڈا سب ڈویژن جمبر کی کرپشن اور ہیرا پھیری کے خلاف شدید احتجاج کیا اور دھرنا دیامظاہرین نے بتایا کہ محمد اسلم ایس ڈی سی نے لوٹ مار اور ہیرا پھیری کر کے کروڑوں روپے کی جائیداد بنالی ہے مزکورہ ایس ڈی سی نے بد عنوانی کے زریعے کامران بلاک جوہر ٹائون لاہور میں کوٹھی 25A کروڑوں روپے کی لاگت سے ،پھول نگر بائی پاس پر CNG پمپ،پتوکی کے نواہی گائوں روسہ ٹبہ میں کروڑوں روپے کی زرعی زمین اور مختلف شہروں میں کروڑوں روپے کے پلاٹ خریدئے ہوئے ہیں روزانہ لاہور سے جمبر اپنی زاتی کار میں آفس آتا ہے اس میں سرکاری گاڑی کی رسید پر پٹرول ڈلواتا ہے مزکورہ ایس ڈی سی نے جمبر میں تمام CNGپمپ کے کنکشن لاکھوں روپے رشوت لیکر کم سے کم ایسٹیمیٹ بنا کر گورنمنٹ کو کروڑوں روپے کا نقصآن پہنچایاہے ڈویژن سے جتنے پیسے ماہانہ گاڑیوں کی مرمت اور دیگر اخراجات کی مد میں ،ملتے ہیں خود ہضم کر جاتا ہے ملازمین کو شو کاز اور دیگر معاملات میں بلیک میل کرتا ہے بھٹوں ،آروں اور چکیوں سے بجلی چوری کر واکر ہزاروں روپے منتھلی لیتا ہے مظاہرین نے اعلی احکام سے مزکورہ ایس ڈی سی کے خلاف انکواری کر کے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جب ایس ڈی سی سے اس سلسلہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تو اس نے بتایا کہ میں نے یہ جائیداد لاہور میں پارٹ ٹائم جاب کر کے بنائی ہے ۔
Filed Under (Pattoki News) by merapattoki on 19-08-2010
پھول نگر﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾پھول نگر ٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق۔ ورثائ کا کاروائی کرنے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق پھول نگر بائی پاس پر ٹرک نمبر ی QAG-464 کا گل بیگ اپنے نا معلوم ساتھی کی مدد سے ٹرک کا ٹائر پنکچر ہو جانے پر تبدیل کر رہا تھا کہ نا معلوم تیز رفتار مزدا ٹرک نے انہیں کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ دونوں افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
Filed Under (Pattoki News) by merapattoki on 18-08-2010
پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام)سستے رمضان بازار میں فروخت ہونے والا آٹا انتہائی ناقص اور گھٹیا معیار کاہے لاغر اور پانی ملا گوشت کی فروخت پر اور دیگر عام خوردونوش کی اشیا ئ کا معیار ناقص ہونے پر اور ریٹس زیادہ ہونے پر ملی مفادات مشترکہ مشن کے چیئرمین کی قیادت میں عوام الناس کی بڑی تعداد نے پریس کلب پتوکی کے دفتر کے سامنے شدیداحتجاج کیا تفصیلات کے مطابق پتوکی میں سستے رمضان بازار میںعام خوردو نوش کی اشیا ئ اور آٹا انتہائی ناقص سرعام فروخت ہورہاہے ۔ اور خوردونوش کی اشیائ کے ریٹس بھی عام مارکیٹ سے بھی زیادہ ہیں لاغر اورپانی ملا گوشت سرکاری ریٹ سے مہنگا ہورہا ہے ۔ ان اشیائ کے استعمال سے لوگ بیمار ہورہے ہیں قصابوں سے مہنگا گوشت فروخت کرنے پر بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ ہم سے ڈیلی پانچ سو روپیہ وصول کرتے ہیں جس کی وجہ سے پانی کے بغیر گوشت بیچنا ہمارے لئے ممکن نہیں ہے ۔ اسی سلسلے میں احتجاج کے دوران ملی مفادات مشترکہ مشن کے چئیرمین حکیم زادہ سلیم منور نے صحافیوں کو بتایا کہ سستے رمضان بازار کے نام پر انتظامیہ نے محض خانہ پوری کی ہے ناجائز منافع خوروںنے انتظامیہ کی ملی بھگت سے مہنگائی کا سیلاب برپا کررکھا ہے ڈی ڈی او آر پتوکی محمد رفیق خود ناجائز منافع خوروں کے ساتھ ملا ہوا ہے ۔ اس سلسلہ میں جب ڈی ڈی او آر سے بات کی گئی تو اس نے بتایا کہ عوام کا احتجاج درست ہے مگر ناجائز منافع خوروں کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے میں ان کے خلاف کاروائی کروں گا مگر عواوم الناس نے رمضان بازار کا بائیکاٹ کردیا ۔
Filed Under (Pattoki News) by merapattoki on 18-08-2010
قصو ر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں نے گزشتہ روز سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے قصور کا دورہ کیا ۔ اس سلسلے میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈی سی او آفس میں تمام ضلعی افسران ‘ایم پی ایز سے میٹنگ کی ۔ اجلاس میں ڈی سی او ملک جہانزیب اعوان ‘ڈی پی او گوہر نفیس ‘ایم پی اے ملک اختر نول ‘ای ڈی او لٹریسی ‘ای ڈی او ایجو کیشن ‘ای ڈی او ہیلتھ اسلم رندھاوا ‘ای ڈی او ریونیو عامر اعجاز اکبر ‘ای ڈی او سی اینڈ ڈبلیو ‘ڈی او آر شجاع قطب بھٹی ‘ڈی ڈی او آرز پتوکی ‘کوٹ رادھا کشن ‘چونیا ں اور قصور ‘سول ڈیفنس آفیسر ‘ای ڈی او ایگری کلچر ‘ایس ای ایری گیشن محمد یامین ‘ڈی او لائیو سٹاک اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر مسز تابندہ امجد نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران ڈی او آر شجاع قطب بھٹی نے ضلع قصور میں سیلاب کی ممکنہ صورتحال اور اس سے بچائو کیلئے ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی طرف سے کئے گئے تمام انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ڈی ڈی او آر پتوکی نے پتوکی میں سیلاب سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر روشنی ڈالی ‘بلوکی میں سیلابی پانی سے محفوظ رہنے کیلئے تمام انتظامات پر غور کیا گیا ۔ ایس ای اری گیشن نے بتایا کہ دریائے ستلج انڈیا میں بنائے گئے باکھڑا ڈیم سے ہوتا ہوا روپڑ ہیڈ ورکس اور ہری کے کے بعد فیروز پور سے پاکستان میں شامل ہوتا ہے ابھی یہاں پانی کا اخراج 36404ہری کے کے مقام پر ہے جو کہ کم درجے کا سیلاب ہے ۔ راوی میں سیلاب سے نمٹنے کی پوری تیاری کر لی ہے ۔ پتوکی میں 90ہزارسے 135000سے زیادہ اگر بہائو ہوا تو سیلاب آئے گا ابھی صورتحال کنٹرول میں ہے ۔ سپیکر رانا محمد اقبال خاں نے سیلاب کے علاقوں میں ادویات کی فراہمی کیلئے ای ڈی او ہیلتھ کی ڈیوٹی لگا دی ۔ ٹیچرز اور طلبائ کو بھی مدد کرنے کی ہدایت کی اور پاکستان کی اس سیلابی تباہ کاریوں اور مشکل کی اس گھڑی میں انہوں نے سب لوگوں سے بڑھ چڑھ کر اپنے ہم وطنوں اور بھائیوں کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے ۔