MeraPattoki.com

نادرہ کی طرف سے (ب) فارم جاری نہ کرنے پر طالب علموں کا کچری چوک میں شدید احتجاج اور نادرہ کے خلاف شدید نعرے بازی۔ تفصیلات کے مطابق نویں کلاس میں دخلہ کے لیے گورنمنٹ سکولوں میں (ب) فارم لازمی قرار دے دیا گیا ہے جس کے حصول کے لیے پتوکی نادرہ آفس کے سامنے دس روز سے سیینکڑوں افراد کی لمبی لگی رہتی ہے گھنٹوں بعد باری آنے پر کوئی نہ کوئی اعتراض لگا کر ٹرخا دیا جاتا ہے اس کے علاوہ سرکاری فیس50روپے مقرر ہے اور دفتر ہذا میں 500 روپے وصول کیے جارہے ہیں شدید گرمی میں معمولی سی ترپال کے سایہ میں گھنٹوں لائن میں لگےرہنا اور ٹھنڈے پانی اور بیٹھنےکے لیے بنچوں کا انتظام نہ ہونے کے خلاف طلبا اور والدین نے کچری چوک پتوکی میں نادرہ کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئےمحکمہ کی ناقص پالیسوں اور سائلوں کے ساتھ بدتمیزی کرنےاور 500روپے وصولی پر شدید نعرے بازی کی بعض طلبا نے میرا پتوکی ویب ٹیم کو بتایا کہ پانچ پانچ دن مسلسل چکر لگانے اور سارا دن لائن میں لگے رہنے کے باوجود کام کا حصول ناممکن ہو کر رہ گیا ہے۔

صفحات :  پچھلا صفحہ 1 2 3 ...18 19 20 21 22 ...42 43 44 اگلا صفحہ
Mera Pattoki Chat Room