MeraPattoki.com
Filed Under (Qalam) by merapattoki on 24-12-2009

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام ﴾مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر سوشل آفیسر جیل کو لوٹ لیا بروقت اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی مدعی کا اعلیٰ پولیس حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سوشل آفیسرجیل محمد شفیق اپنے سسرال آرہا تھا جب وہ بھیڈیاں روڈپہنچا تو 2 مسلح ڈاکووں نے محمد شفیق کوروک کر 13 سو روپے نقدی سرکاری کاغذات ATMکارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہوگیئے مدعی نے ڈکیتی بابت جب فورا تھانہ سٹی پتوکی اطلاع کی تو انویسٹی گیشن انچارج اعظم ڈھڈی نے ٹال مٹول سے کام لیناشروع کردیا.اور کوئی فوری کاروائی نہ کی جس پر محمد شفیق نے اعلیٰ پولیس حکام سے صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے.

پتوکی ﴿میراپتوکی ڈاٹ کام﴾ پتوکی میں سود خوروں کے خلاف سینکڑ وں خواتین کا شدید احتجاج ۔ دھرنا دینے کا اعلان ۔ مقامی سود افراد اور ادارو ں کے کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس آف ہیو مین رائیٹس کے صدر راحیل اسلم کی زیر قیادت سینکڑوں خواتین نے چونیا ں روڈ پر سود خوروں اداروں اور افراد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کر دیا ۔ خواتین کے مطابق سود خور ادارے اور افراد سادہ لوح لوگوں کو آسان شرائط پر قرض دینے کاجھانسہ دے کر ہزاروں روپے سود کی مد میں ہتھیا تے ہیں ۔شہر میں متعدد افراد جو لوگوں کو ہزاروں روپے قرض دے کر لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں جب اس کو قسط نہ دی جائے تو خواتین اور بچو پر تشدد تک کر تے ہیں تین سو سے زائد خواتین نے آج مورخہ 29.8.10 کو 9بجے تحصیل کورٹس پتوکی کے سامنے سود خور افراد اور اداروں کے خلاف بھوک ہڑتالی دھرنا دنیے کا اعلان کر دیا

پتوکی﴿ میرا پتوکی ڈاٹ کام ﴾ لیسکو سرکل قصور کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت سرکل قصور کے چیئر مین حاجی ارشدانعقاد د پزیر ہوا جس میں حاجی رانا محمد اجمل خان جی ایم اپریشن لیسکو کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیئے دعا کی گئی اجلاس میں عہدیداروں اور ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


پھول نگر(میرا پتوکی ڈاٹ کام)واپڈا کی ملی بھگت سےکنڈے لگا کر سرعام بجلی چوری کرنے والوں کے یونٹس غریب اعوام کے کھاتے میں


پھول نگر ﴿میرا پتوکی ٰڈاٹ کام﴾ واپڈا اہلکاروں نے مساجد کو بھی نہ بخشا۔ من مانی ریڈنگ ڈال کر شہریوں کی چیخیں نکال دیں۔ استعمال سے سینکڑوں زائد یونٹس صارفین کے بلوں میں شامل۔ ماہانہ دینے والے منظور نظر صارفین کی موجیں۔محنت مزدوری کریں یا دفتروں کا طواف؟ صارفین کا موقف۔ تفصیلات کے مطابق ماہ رواں کے بلوں میں لائن لاسز پورے کرنے کے لیے واپڈا اہلکاروں نے روائتی ہٹ دھرمی اور بے شرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہنگائی کی چکی میں پسنے والے عوام کو زئد ریڈنگ چارج کر کے ذہنی اذیت سے دوچار کر رکھا ہے۔ رانا اسلم نامی صارف نے صحافیوں کو بتایا کہ اسے ٹیوب ویل کے بل میں 6 ہزار زائد ہونٹس چارج کیے گئے ہیں جبکہ بجلی مہنگی ہونے کی بنا پر اصل بل ادا کرنا ہی بس سے باہر ہوتا جا رہا ہے زائد کہاں سے ادا کریں۔ حاجی یونس نے کہا کہ انہیں گھر کے میٹر پر 1092 زائد یونٹس چارج کیے گئے ہیں اور پرچھنے پر اہلکار کہتے ہیں کہ اس دفعہ جمع کروا دو اگلی بار ایسا نہیں ہو گا۔اگر بل ٹھیک کرائیں تو پھر ریونیو آفس کے اہلکار رشوت مانگتے ہیں۔ اشتیاق سہوتر ا نے بتایا کہ مسجد کے بل میں 1500 زائد یونٹس چارج کیے گئے ہیں اور وہ دو دن سے اپنا کام چھوڑ کردفاتر کے چکر لگا رہے ہیں۔ رحمت علی نے کہا کہ وہ مزدوری کرتا ہے مگر اس کے بل میں شامل 400 زائد یونٹس نے اس کا سکون چھین لیا ہے اور وہ بھی دو دن سے دفتر آ رہا ہے لیکن منہ زور اہلکار اس کی دادرسی نہیں کر رہے۔ الیاس شاہد نے بتایا کہ اس کے بل میں 900 یونٹس زائد ہیں، طارق عزیزی نے کہا کہ اس کے بل میں 300زائد یونٹس ہیں جن کا مقصد زیادہ سے زیادہ ریونیو اکٹھا کرنا ہوتا ہے تا کہ جو بجلی چوری ملی بھگت سے کرائی جاتی ہے اس کا کچھ ازالہ کیا جا سکے۔ مقامی سب ڈویژن کے انتہائی قابل اعتماد ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ ریڈنگ سیکشن کا کرپٹ عملہ محض 500 سے 1 ہزار روپے لے کر فی گھر ماہانہ 5 ہزار روپے تک کی بجلی چوری کرائی جا رہی ہے جس میں بعض گھر ایسے ہیں جہاں 2 یا 2 سے زائد ائر کنڈیشنر اور دوسرے برقی آلات بے رحمی سے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اگر کسی اہلکار کے خلاف کبھی مجبوراً کوئی کاروائی کرنا پڑ جائے تو یونین عہدہ دار اسے ناکام بنا دیتے ہیں۔ استعمال سے زائد ریڈنگ والا تماشہ زیادہ تر اسی علاقے میں ہو رہا ہے اور اس کی بنیادی وجہ کرپٹ اور بد عنوان اہلکاروں کو بجلی چور با اثر مافیا اور راشی افسران کی پشت پناہی حاصل ہے۔ اس ضمن میں جب اسسٹنٹ مینجر آپریشن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ساری صورتحال ان کے علم میں ہے اورف وہ اسے بہتر بنانے میں کوشاں ہیں۔ مقامی سماجی حلقوں نے لیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی خانقاہ سے باہر نکل کر رسم بشیری ادا کرتے ہوئے مجبور اور بے بس لوگوں کو کرپٹ اہلکاروں سے نجات دلائیں۔

پتوکی ﴿میراپتوکی ڈاٹ کام﴾خیبر  میل کے نیچے 1 نامعلوم نو جوان آکر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں آدھن پھاٹک پر 1 نامعلوم نو جوان 2 ڈاؤن خیبر میل کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔ تھانہ چوکی ریلوے پتوکی نے نعش کو قبضے میں لے کر کارروئی شروع کر دی۔

پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام) ماہ رمضان میں پتوکی بازار حسن کی رنگینیاں عروج پر پہنچ گئیں، اہل علاقہ کا چوکی انچارج کے خلاف شدید تشویش کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی بازار حسن میں جسم پروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ جہاں پر پنجاب بھر سے تماش بین آتے ہیں۔ متعدد بارڈی۔پی۔او قصور کو چوکی انچارج عبدالحمید ڈار کے خلاف شکایات تحریری طور پردی گئیں ہیں۔ تاحال کوئی عمل در آمدنہیں ہو سکا۔ ماہ رمضان میں رنگینیاں عام ماہ کی طرف رواں دواں ہیں جس پر اہل علاقہ پرانی منڈی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اس وجہ سے تباھی کے دھانے پر پہنچ گئی ہے۔ یہاں پر روز لاکھوں روپے کا جوا ہوتا ہےاور کھلے عام منشیات فروخت ہوتی ہے

Mera Pattoki Chat Room