![]() |
پتوکی(میرا پتوکی ڈاٹ کام) پتوکی میں گندے پانی کا سیلاب، انتظامیہ خاموش تماشائی۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی میں بھی گندے پانی کا سیلاب آچکا ہے۔ جگہ جگہ گندا پانی گھڑا ہے بلکہ لوگوں کہ گھر گندئے پانی سے ڈوب گئے ہیں۔ پورے شہر میں کوئی ایسی گلی یا کونہ نہیں ہے جو گندے پانی سے بچا ہو۔ پورا شہرا ایک گندے سمندر کا نظارہ پیش کر رہا ہے ۔ہر چگہ گندگی اور بدبو ہے۔ شہریوں کا جینا حرام ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں آج شادمان کالونی کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ پتوکی کی بلدیہ کی ماہانہ انکم پورے لاہور ڈوثرن میں سب سے زیادہ ہے پتا نہیں یہ انکم کہاں جا رہی ہے اور شہری پریشان ہیں۔ جیسے جیسے عید قریب آرہی ہے گندے پانی کا لیول زیادہ ہو رہا ہے۔ اور انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ہے۔نیچے دی گئی تصویر سے آپ بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پورے کے پورے گھر پانی میں دوؓے ہوے ہیں۔





