MeraPattoki.com

جمبر ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ ڈویثرن سرویلینس چھاپہ مار ٹیم نے چھاپہ مارنے سے قبل بجلی چور واپڈا اہلکار کو مخبری کر دی ،سماجی تنظم اور صحافیوں کے دبائو پر چھاپہ مار ٹیم چلی تو گئی مگر موقع پر جا کر چھاپہ مارنے سے انکار ۔ سماجی تنظیم نے احتجاج کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق سماجی تنظیم ملی مفادات مشترکہ مشن اور پریس کلب پتوکی کی نشاندہی پر دین ٹیکسٹا ئل مل کے با المقابل 150 ایکڑ زرعی فارم ٹھیکہ پر لیکر امجد نامی لائن مین عرصہ دراز سے  25 KVA کا ٹرانسفارمر اتار کر اسکی جگہ 50KVA کا ٹرانسفارمر نا جائز طور پر رکھ کر 2 عدد ٹیوب ویل بور بنام میاں منور حسین حوالہ نمبر 11732 0383100R/19 پر 2 عدد موٹریں 25 ھارس پاور کی ڈائریکٹ چلا رہا تھا ایکسین چونیاں کی ہدایت پر ڈویثرن سرویلنس ٹیم ، رورل سب ڈویثرن چونیاں ٹیم کے انچارج مرزا غنیمت بیگ لائن سپرٹینڈنٹ، سماجی تنظیم ملی مفادات مشترکہ مشن اور پریس کلب پتوکی کے ہمراہ چھاپہ مارنے کیلے موقع پر پہنچی تو اصغر عباس انچارج ڈویثرن سرویلنس ٹیم کی مخبری پر امجد لائن مین نے 50 کے قریب مسلح غنڈوں کو فارم پر بلا رکھا تھا جنھوں نے ٹیم اور سماجی تنظیم کو ڈائریکٹ چلتی ہوئی موٹریں اور ناجائز لگا ہوا ٹرانسفارمر اتارنے نہ دیا بلکہ ہوائی فائرنگ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں جس پر سماجی تنظیم اور صحافیو ں نے احتجاج کا اعلان کر دیا اور اعلی احکام سے  بجلی چور امجد لائن مین کے خلاف بجلی چوری کرنے اورنا جائز ٹرانسفارمر رکھنے کا مقدمہ درج کر کے گرفتا ر کر نے کا مطالبہ کیا ۔

Filed Under (Pattoki News) by merapattoki on 02-09-2010

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ چار مسلح افراد نوجوان لڑکی کو اغوا کر کے لے گئے۔ تھانہ صدر پتوکی نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں پرتاب گڑھ کے رہاشی محنت کش نذیر احمد کے گھر سے ملزمان رانا آصف، قاسم، رانا سجاد اور ایک نامعلوم شخص گن پوائنٹ پر نوجوان شمیثر بی بی کو رکشہ میں ڈال کر اغوا کر کے لئے گئے۔تھانہ صدر پتوکی نے مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کر دی۔

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ پتوکی میں سینکڑوں خواتین کا سود ی قرضے دینے والے اداروں کے خلاف شدید احتجا ج ۔ کچہر ی چوک میں روزہ کے باوجود تپتی دھوپ میں ننگی سڑک پرکئی گھنٹے دھرنا دیا اور سود خور اداروں اور عناصر کے خلاف کتبے اور بینرز اٹھا کر نعرے بازی کی ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈیفنس آف ہیو مین رائٹس ا ٓ رگنا ئزیشن کے صدر راحیل اسلم کی قیادت میں سینکڑوں خواتین نے کچہری چوک پتوکی میں کئی گھنٹے سخت گرمی اور دھوپ کے باوجود روزہ کی حالت میں دھرنا دیا اور سودی کاروبار کرنے والے اداروں اور عناصر کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اور حکومت پنجاب سے ایسے اداروں کے خلاف سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔ اور ان اداروں کے ملازمین کی ننگی جارحیت پر سخت ردے عمل کا اظہار کیا ۔انہوں نے بتا یا کہ قرضہ دیتے وقت تو انہوں نے کہا تھا کہ ہم غریب لوگوں کی مدد کر نا چاہتے ہیں مگر قرض لے کر معلوم ہو ا کہ ہمدردی کے بھیس میں یہ لوگ ہمیں کس عذاب میں مبتلا کر چکے ہیں اگر قسط ایک دن لیٹ ہو جائے تو پانچ سو روپے جرمانہ قسط کی رقم سے پہلے وصول کیا جا تا ہے اور اتنی بے حودہ زبان استعمال کی جاتی ہے بیان سے باہر ہے ایک عورت نے روتے ہوئے بتایا کہ میر ی قسط کسی عزیز کی فوتگی کی وجہ سے ایک دن لیٹ ہو گئی تو اوریکس کے ملازم عامر نامی نے کہا کہ تمہارے قریب چکلہ ہے جسم فروشی کرو اور ہماری قسط ادا کرو ۔ اس کے علا وہ وقت پر قسط ادا نہ کر سکنے والی عورتوں کے گھر سے ۔ ٹی وی ، فریج ، اور واشنگ مشین طرح کی کو ئی بھی چیزیں اٹھا لی جاتی ہیں ۔احتجاجی جلوس سے چیئر مین ملی مفادات مشترکہ مشن کے چیئرمین حکیم زادہ سلیم منور شہید نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ یہ لوگ بنکوں سے دس فی صد پر رقم لے کر غریب عوام کو 20 فی صد پر دیکر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں وزیر اعلی سود خور اداروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام﴾ملی مفادات مشترکہ مشن کے چیئر مین حکیم زادہ سلیم منور نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سحری کے وقت روزہ دار قیدیوں کو انسانی گوشت دھوکا سے کھلائے جانے کی مزمت کرتے ہوئے اعلی سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور زمہ داران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پتوکی ﴿میرا پتوکی ڈاٹ کام ﴾مسلح ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر سوشل آفیسر جیل کو لوٹ لیا بروقت اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی مدعی کا اعلیٰ پولیس حکام سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سوشل آفیسرجیل محمد شفیق اپنے سسرال آرہا تھا جب وہ بھیڈیاں روڈپہنچا تو 2 مسلح ڈاکووں نے محمد شفیق کوروک کر 13 سو روپے نقدی سرکاری کاغذات ATMکارڈ وغیرہ چھین کر فرار ہوگیئے مدعی نے ڈکیتی بابت جب فورا تھانہ سٹی پتوکی اطلاع کی تو انویسٹی گیشن انچارج اعظم ڈھڈی نے ٹال مٹول سے کام لیناشروع کردیا.اور کوئی فوری کاروائی نہ کی جس پر محمد شفیق نے اعلیٰ پولیس حکام سے صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے.


پتوکی ﴿میراپتوکی ڈاٹ کام﴾ پتوکی میں سود خوروں کے خلاف سینکڑ وں خواتین کا شدید احتجاج ۔ دھرنا دینے کا اعلان ۔ مقامی سود افراد اور ادارو ں کے کاروائی کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس آف ہیو مین رائیٹس کے صدر راحیل اسلم کی زیر قیادت سینکڑوں خواتین نے چونیا ں روڈ پر سود خوروں اداروں اور افراد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور روڈ بلاک کر دیا ۔ خواتین کے مطابق سود خور ادارے اور افراد سادہ لوح لوگوں کو آسان شرائط پر قرض دینے کاجھانسہ دے کر ہزاروں روپے سود کی مد میں ہتھیا تے ہیں ۔شہر میں متعدد افراد جو لوگوں کو ہزاروں روپے قرض دے کر لاکھوں روپے وصول کر رہے ہیں جب اس کو قسط نہ دی جائے تو خواتین اور بچو پر تشدد تک کر تے ہیں تین سو سے زائد خواتین نے آج مورخہ 29.8.10 کو 9بجے تحصیل کورٹس پتوکی کے سامنے سود خور افراد اور اداروں کے خلاف بھوک ہڑتالی دھرنا دنیے کا اعلان کر دیا

پھول نگر(میرا پتوکی ڈاٹ کام)واپڈا کی ملی بھگت سےکنڈے لگا کر سرعام بجلی چوری کرنے والوں کے یونٹس غریب اعوام کے کھاتے میں


صفحات :  1 2 3 4 5 6 7 8 ...41 42 43 اگلا صفحہ
Mera Pattoki Chat Room